Official Web

9 ہزار سال پہلے غار میں رہنے والی لڑکی کا چہرہ دوبارہ تیار

لاہور:  جدید ٹیکنالوجی کا کمال، سائنسدانوں نے نو ہزار سال پہلے غار میں رہنے والی 18 سالہ لڑکی کا چہرہ دوبارہ تیار کر لیا جو یونان کے دارالحکومت ایتھنز کے عجائب گھر میں توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

یہ ڈھانچہ 1993ء میں دریافت کیا گیا تھا۔ اس لڑکی کا چہرہ تیار کرنے والی ٹیم کے سربراہ پروفیسر مینولس پاپاگریگوراکیس نے پریس کانفرنس میں کہا کہ اسے ٹیراکوٹا سے تیار کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس کے دانتوں اور ہڈیوں کے تجزیے سے پتہ چلتا ہے کہ لڑکی کی عمر پندرہ سے اٹھارہ سال کے درمیان تھی، اس کا نچلا جبڑا آگے کو نکلا ہوا ہے۔