Official Web

وزیر اعظم نے بچوں کی غذائی ضروریات کی کمی اور علاج کی سہولتوں کے فقدان کا نوٹس لے لیا

کراچی: وزیر اعظم عمران خان کے کراچی میں بچوں کی غذائی ضروریات کی کمی اور علاج معالجے کی سہولیات کے فقدان کے حوالے سے نوٹس لیا ہے۔

وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کی وساطت سے غذائی کمی کے شکار بچوں اور ان کے والدین کے وفد کی وزیر اعظم سے ملاقات کی، والدین نے بچوں کے حوالے سے درپیش علاج کی سہولیات کے فقدان کے بارے وزیر اعظم کو آگاہ کیا۔ اس ضمن میں فیصل واوڈا کے 165 بچوں کی کفالت لینے پر والدین نے شکریہ ادا کیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے کراچی میں بچوں کی غذائی ضروریات کی کمی اور علاج معالجے کی سہولیات کے فقدان کے حوالے سے نوٹس لیا اور ہدایت کی کہ ان خصوصی بچوں کو اسپتالوں میں خصوصی توجہ دی جائے۔

%d bloggers like this: