Official Web

بھارتی فوج کی وادی لیپا کی سول آبادی پر بلا اشتعال گولہ باری

ہٹیاں بالا: بھارتی فوج نے وادی لیپا کی سول آبادی پر بلا اشتعال گولہ باری سے 3 مکانات اور ایک اسکول کو نقصان پہنچا ہے۔

بھارتی فوج نے وادی لیپا کی سول آبادی پر بلا اشتعال گولہ باری و فائرنگ کی جس سے 3 مکانات اور ایک سکول کو نقصان پہنچا، لوگوں نے زیر زمین مورچوں میں پناہ لیکر جانیں بچائیں۔

ہفتے کی علی الصبح بھارتی فوج نے نوکوٹ گاؤں اور چننیاں میں آبادی کو نشانہ بنایا جب کہ پاک فوج کی موثر جوابی کارروائی کے بعد بھارتی گنوں کو سانپ سونگھ گیا۔