Official Web

وزیراعظم کل دورہ کراچی میں ‘کراچی ٹرانسفارمیشن پلان’ کا اعلان کریں گے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کل کراچی کا اہم دورہ کریں گے۔

عمران خان کراچی کے لیے ٹرانسفارمیشن پلان اور وفاق کی جانب سے پیکج کا اعلان کریں گے۔  وزیراعظم کراچی کی بحالی کا قلیل مدتی، مڈٹرم اور طویل مدتی پیکیج دیں گے۔

اس دورے میں وفاقی وزراء، این ڈی ایم اے حکام بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

عمران خان گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ سے ملاقات کریں گے۔  وزیراعظم سے ارکان اسمبلی، اتحادی رہنما، تاجر اور این ڈی ایم اے حکام بھی ملیں گے۔