Official Web

سال کے اختتام سے قبل خدمات کے شعبے میں سرحد پار تجارت کی منفی فہرست جاری کی جائے گی ، وزارت تجارت

چین کی وزارت تجارت کے محکمہِ تجارتِ خدمات کے سربراہ شیئی  گوو ای  نے تین ستمبرکو کہا کہ سال کے اختتام سے قبل خدمات  کے شعبے میں سرحد پار تجارت کی منفی فہرست جاری کی جائے گی  ۔ منفی فہرست کا اجرا چین میں  شعبہ خدمات کو مزید کھولنے کا ایک اہم اقدام ہے ۔
انہوں نے اسی دن ایک متعلقہ نیوز بریفنگ میں کہا کہ اس وقت چین کی خدمات کی طلب بہت مضبوط ہے ، اور خدمات کی درآمدات تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔ مستقبل میں ، خدمات کے شعبے کو کھولنے اور اعلی معیار کی خدمات درآمد کرنے کا کام جاری رکھے گا ، ساتھ ہی ساتھ خدمات کی برآمدات کو فعال طور پر بڑھایا جائے گا ۔ ان کا کہناتھا کہ چین کی اعلی معیاری خدمات کو عالمی سطح پر ترقی دینے اور چینی خدمات کی بین الاقوامی مسابقت کو بڑھانا ہوگا۔