Official Web

خدمات کی تجارت کے عالمی میلے۲۰۲۰ کے دوران فورم اور مذاکرات کی سرگرمیاں

چین کا خدمات کی تجارت کا عالمی  میلہ  ۲۰۲۰ چار ستمبر کو   بیجنگ میں شروع ہوا ۔ بیجنگ  کے ڈپٹی میئر ، یانگ جن بائی نے تین ستمبر کو منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ میلے  کے دوران  190 فورم اور مذاکرات کی سرگرمیاں ہوں گی۔
دو ستمبر تک بین الاقوامی تنظیموں کے 20 سے زیادہ ذمہ دار  افراد ، 10  غیر ملکی وزارتی  مہمانوں ، چین میں متعین25 سفراء ،  13 ماہرین  ، بیروی ممالک کی تنظیموں اور اداروں کے 64 سربراہان و نمائندے ،اور فارچون 500 اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کے 80 سے زیادہ ایگزیکٹوز نے میلے میں شرکت کی تصدیق کی۔ ورلڈ انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن ، ورلڈ فوڈ پروگرام ، انٹرنیشنل بینکنگ فیڈریشن اور ورلڈ ٹورازم سٹیز  فیڈریشن جیسی بین الاقوامی تنظیمیں، دانشورانہ املاک کے تحفظ ، فوڈ سپلائی چین ، مالیاتی ٹیکنالوجی اور سیاحت کی بحالی جیسے موضوعات پر فورم منعقد کریں گی۔
اس کے علاوہ چین میں فن لینڈ اور یوراگوئے سمیت 29 سفارت خانوں اور کاروباری انجمنیں مختلف تشہیری سرگرمیاں منعقد کریں گی ۔ چین پبلشنگ ایسوسی ایشن اور چینی انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹرانکس سمیت 10 سے زیادہ قومی انجمنیں صنعتی کانفرنسز اور خصوصی فورم منعقد کریں گی۔

%d bloggers like this: