Official Web

ٹور ڈی فرانس کا پانچواں مرحلہ بیلجئن رائیڈر وونٹ وین نے جیت لیا

پیرس: سائیکلنگ سیزن کے سب سے بڑے ایونٹ ٹور ڈی فرانس کا پانچواں مرحلہ بیلجئن رائیڈر وونٹ وین نے جیت لیا۔

پیرس کے خوبصورت قدرتی مناظر نے ٹور ڈی فرانس کے پانچویں مرحلے کو توجہ کا مرکز بنا دیا۔ ایک سو تیراسی کلومیٹر کا مقررہ فاصلہ طے کرنے کے لیے دنیا بھر کے سائیکلسٹ نے اپنا زور بازو دکھایا۔

بیلجئم کے وونٹ وین نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد فنشنگ لائن عبور کی۔ انہوں نے مقررہ فاصلہ چار گھنٹے اکیس منٹ اور بائیس سیکنڈ میں طے کیا۔

اس سے قبل چوتھا مرحلہ سلووینیا کے روگلیک کے نام رہا تھا۔ انہوں نے 157 کلومیٹر کا فاصلہ چار گھنٹے، سات منٹ اور سینتالیس سیکنڈ میں طے کیا۔ معمولی فرق سے انہیں کے ہم وطن پوگاکار رہے۔

ریس کے ابتدا ہی میں سائیکلسٹ نے جوشیلا پن دکھایا۔ آگے نکلنے کے جنون میں ایک رائیڈر سائیڈ بیرئر سے ٹکرا گیا۔ زخمی سائیکلسٹ کو فوری ابتدائی طبی امداد دی گئی۔ معمولی حادثے سے مقابلہ اعصاب شکن ہو گیا۔

آسٹریا کے سائیکل سوار کالیب ایوان نے ٹور ڈی فرانس کا تیسرا مرحلہ جیتا تھا۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کے تیسرے مرحلے میں سائیکل سواروں نے نیس سے سسٹرون تک کا فیصلہ طے کرنا تھا جو سیدھا 198 کلو میٹر پر محیط تھا۔

آسٹریا کے سائیکل سوار کالیب ایوان نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 198 کلومیٹر کا فاصلہ 5 گھنٹے 17 منٹ اور 42 سیکنڈز میں طے کرکے تیسرے مرحلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

آئرلینڈ کے سائیکل سوار سام بینیٹ نے دوسری جبکہ یورپیئن چیمپئن اٹلی کے جیاکومو نزولو نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ یلو جرسی پر فرانس کے سائیکل سوار جولین الفلیپ کا قبضہ ہے۔

ٹور ڈی فرانس کوورنا وائرس کی عالمگیر وبا کے باعث دو ماہ کی تاخیر کے بعد شروع ہوئی ہے ۔ واضح رہے کہ سائیکلنگ کا میگا ایونٹ پہلے 27 جون سے شروع ہونا تھا تاہم کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے عائد پابندیوں کے باعث اسے موخر کر دیا گیا تھا۔

%d bloggers like this: