Official Web

عالمی سیاسی رہنماوں کی جانب سے انسداد وبا میں بین الاقوامی تعاون کی مضبوطی کی اپیل

اکتیس  اگست کو ، "دی بیلٹ اینڈ روڈ” تھنک ٹینک تعاون کے تحت ویڈیو لنک کے  ذریعے بین الاقوامی  تھنک ٹینک کلاؤڈ فورم کا انعقاد کیا گیا۔ فورم کا موضوع رہا "نظریاتی اختلافات سے بالاتر ہو کر مشترکہ طور پر بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر "۔ فورم میں متعدد ممالک کے سیاستدانوں ، معروف ماہرین اور اسکالرز نے  اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے عالمی تعاون کے فروغ  پر زور دیا۔انہوں نے چند مغربی سیاستدانوں کی جانب سے نام نہاد نظریاتی اختلافات اور  عالمی تعاون میں عدم دلچسپی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
ملائیشیا کی پارلیمان کے سابق ڈپٹی اسپیکر اونگ ٹی کیٹ کے مطابق  موجودہ دور میں مغربی طرز جمہوریت کو عالمی گورننس ماڈل  کے طور پر نہیں اپنایا جا سکتا ہے۔کسی بھی ملک کے عوام گورننس ماڈل سے متعلق فیصلے میں حق بجانب ہیں ۔مختلف سیاسی نظام اور  گورننس ماڈلز اپنانے والے ممالک کو دبانا  آزادانہ انتخاب کے حق کو چھین لینے  کے مترادف ہے ، اور یہ تنوع کو قبول کرنے والے بین الاقوامی اصولوں کی بھی کھلی خلاف ورزی ہے۔
اجلاس کے شرکاء نے کہا کہ کووڈ ۔۱۹ سے کوئی ملک تنہا نہیں نمٹ سکتا ہے ، دنیا کو عالمی بحرانوں سے نمٹنے کے لئے مل کر کام کرنا چاہئے۔
اجلاس میں بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے اور مشترکہ طور پر بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے  سے متعلق تجاویز بھی جاری کی گئیں۔