Official Web

چین کی اقتصادی بحالی سے متعلق بیرونی میڈیا کے مثبت تبصرے

دنیا کی دوسری بڑی معیشت کی حیثیت سے چین نے کووڈ۔۱۹ پر کامیابی سے قابو پاتے ہوئے تیزی سے پیداواری سرگرمیاں بحال کی ہیں جس سے عالمی معیشت کے لئے امید کی کرن پیدا ہوئی ہے ۔ حالیہ دنوں  ، متعدد غیر ملکی میڈیا نے اقتصادی بحالی کے حوالے سے چین کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے مضامین شائع کیے ہیں جن میں کہا گیا کہ چین 2020 میں مثبت ترقی کی حامل واحد بڑی معیشت  ہو سکتی ہے ۔


نیویارک ٹائمز نے اپنے ایک مضمون میں کہا  کہ حالیہ مہینوں میں ، چین عالمی مینوفیکچرنگ مارکیٹ میں بڑے حصص کا حامل ملک بن چکا ہے ،  چین نے عالمی تجارت میں اپنی مضبوط پوزیشن مستحکم کرلی ہے۔مضمون میں کہا گیا ہے کہ  وبا ئی صورتحال اور بین الاقوامی سیاسی تعلقات کے تناظر  میں ، چینی برآمدات میں لچک اور  مضبوطی سامنے آئی ہے۔ انسداد  وبا میں عمدہ پیش رفت کی بدولت ، چین کی جانب سے  دنیا کو انسداد وبا کے سامان کی فراہمی نے  عالمی صنعتی چین میں پائی  جانے والی کمزوریوں کو دور کیا ہے اور چین کی برآمدات کو توقعات سے کہیں بہتر بنا دیا ہے۔
وال اسٹریٹ جرنل نے حالیہ عرصے میں چین کی معاشی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے متواتر مضامین شائع کیے ، اور  ان توقعات کا اظہار کیا کہ  چین رواں برس  مثبت نمو  والی واحد بڑی معیشت  ہوگی۔
وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق وبا پر کامیاب کنٹرول اور موثر پالیسیوں کی بدولت، دوسری سہ ماہی میں چین کی معیشت میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ چین کی جانب سے محرک مالیاتی اقدامات متعارف کروائے گئے ہیں جن سے آئندہ دو سالوں میں چینی معیشت کی مزید بحالی اور معاشی نمو کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔