Official Web

صدر شی جن پھنگ کی جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ میں فتح کی 75 ویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں شرکت

تین ستمبر کو جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی  جنگ اور  فاشزم کے خلاف عالمی جنگ میں فتح کی 75 ویں سالگرہ منائی گئی۔ اسی روز صدر شی جن پھنگ نے  دیگر چینی رہنماوں کے ہمراہ یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ جاپانی  جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ میں فتح کی یاد منانے کے حوالے سے خصوصی تقریب میں ریٹائرڈ فوجی اہلکاروں کے رشتہ داروں ،  مزاحمتی جنگ کے دوران شہید ہونے والے اہلکاروں کے اہل خانہ ،  اس جنگ میں فتح کے حصول میں معاونت فراہم کرنے والی عالمی شخصیات کے نمائںدوں  اور بیجنگ کے  مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔