Official Web

وزیراعلیٰ پنجاب کا نشیبی علاقوں سے بارشی پانی کی جلد نکاسی کا حکم

لاہور:  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واسا حکام کو نشیبی علاقوں سے بارش کے پانی کی جلد نکاسی کا حکم دیدیا، انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نکاسی آب کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واسا حکام اور انتظامیہ کو حکم دیا ہے کہ نکاسی آب کے کام کو جتنی جلد ممکن ہو مکمل کیا جائے۔ پانی کے نکاسی کے کام میں تساہل برداشت نہیں۔ ضروری مشینری کے ذریعے نکاسی آب کو کم سے کم وقت میں یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے انتظامی افسران کو خود فیلڈ میں موجود رہنے کی ہدایات جاری کیں۔

عثمان بزدار نے کہا کہ نکاسی آب کے لیے وضع کردہ پلان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، پانی کے جلد نکاس میں غفلت برداشت نہیں کروں گا۔ شہریوں کو مشکل کا سامنا نہیں ہونا چاہئے۔ ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لئے خصوصی انتظامات کئے جائیں۔ نکاسی آب مکمل ہونے تک کی رپورٹ ٹائم لائن کے ساتھ وزیراعلی آفس بھجوائی جائے۔