Official Web

ٹرمپ نے جنگ عظیم دوئم میں ہلاک امریکی فوجیوں کو’شکست خوردہ‘ قرار دیدیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ عظیم دوئم میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کو شکست خوردہ قرار دے دیا۔

امریکی میگزین ’دی اٹلانٹک‘ میں شائع رپورٹ کے مطابق 2018 میں ڈونلڈ ٹرمپ نے پیرس کے قریب ایسن مارن قبرستان، جہاں جنگ عظیم دوئم کے دوران ہلاک ہونے والے امریکی فوجی دفن ہیں، جانے سے منع کر دیا تھا۔

میگزین ایڈیٹر کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنے بال خراب ہونے کے خوف سے فوجیوں کی یادگار پر جانے سے انکار کر دیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق دورے کے دوران صدر ٹرمپ کا سینئر افسران سے ملاقات میں کہنا تھا کہ میں ان فوجیوں کی قبروں پر کیوں جاؤں جو شکست خوردہ ہیں۔

اس حوالے سے امریکی حکام کا مؤقف ہے کہ صدر ٹرمپ نے بارش کے باعث یادگار پر جانے سے انکار کیا تھا کیونکہ بارش کے باعث ہیلی کاپٹر وہاں نہیں جا سکتا تھا۔

اسی دورے کے دوران ایک اور ملاقات میں ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ عظیم اول کے دوران بیلے ووڈ کے معرکے میں ہلاک ہونے والے 1800 امریکی فوجیوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

بیلے ووڈ معرکے کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اس جنگ میں کون اچھے بچے تھے، مجھے یہ سمجھ نہیں آتا کہ کیوں امریکا اپنے اتحادیوں کے معاملات میں مداخلت کرتا ہے۔

ٹرمپ نے 2015 میں ریپلبکن امیدوار کی نامزدگی کی دوڑ کے دوران بھی کہا تھا کہ مجھے وہ لوگ پسند ہیں جو گرفتار نہو ہوں۔