Official Web

چین نے پاکستان سمیت 8 ممالک کیلیے براہ راست فضائی آپریشن بحال کردیا

بیجنگ: چین نے بیجنگ کیلیے پاکستان سمیت 8 ممالک کو براہ راست پروازوں کی اجازت دے دی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق چین کے ایوی ایشن اتھارٹی نے ایک بیان میں کہا کہ چین نے بیجنگ کے لیے براہ راست پرازیں بحال کرنے کا فیصلہ کیا اور پاکستان سمیت 8 ممالک کو براہ راست فضائی آپریشن کی اجازت دی گئی ہے۔

چین کے ایوی ایشن اتھارٹی کے حکام کا کہنا تھا کہ فضائی آپریشن سے متعلق فیصلے کا اطلاق آج سے پاکستان، تھائی لینڈ، کمبوڈیا، یونان، ڈنمارک، آسٹریا، سویڈن اور کینیڈا پر ہوگا جب کہ یہ فیصلہ مذکورہ ممالک میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی کے باعث کیا گیا ہے تاہم ان ممالک سے آنے والے مسافروں کے ٹیسٹ کیے جائیں گے تاہم 3 سے زائد مسافروں کی کورونا رپورٹ مثبت آئی تو تمام پابندیاں دوبارہ سے عائد کردی جائیں گی۔

واضح رہے کورونا وبا کے پیش نظر چین نے مارچ کے آخر میں بیجنگ جانے والی تمام پروازوں کو چین کے دیگر شہروں کی طرف موڑ دیا تھا ۔