Official Web

ماہرہ خان نے خود کو سست اور کاہل کہہ دیا

اسلام آباد:  اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ وہ سست اور کاہل ہیں لیکن کام کے دوران وہ اپنے کام پر بھرپور توجہ دیتی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر ایک انٹرویو میں کہا کہ انہیں ناشتے میں انڈہ پراٹھا اور کھانے میں دال چاول بہت پسند ہیں۔ ان کے منیجر انہیں سست کہتے ہیں اور وہ سست اور کاہل ہیں لیکن جب وہ کام پر جاتی ہیں تو صرف اپنے کام پر توجہ دیتی ہیں اور کوشش کرتی ہیں کہ وہ اپنا کام بہتر طریقے سے کریں۔

واضح رہے کہ ایک سٹڈی کے مطابق ذہین افراد سست ہوتے ہیں، یہ سٹڈی لوگوں کیلئے خاصی حیران کن ہے کیونکہ عام طور پر تیز اور متحرک لوگوں کو ذہین سمجھا جاتا ہے۔ ایک اور خیال بھی ظاہر کیا جاتا ہے کہ تخلیقی صلاحیت کے حامل افراد روزمرہ امور میں سست اور کاہل ہوتے ہیں کیونکہ ان کا زیادہ تر وقت سوچنے میں صرف ہوتا ہے، اسی وجہ سے ان کے دیگر امور تاخیر سے انجام پاتے ہیں۔

%d bloggers like this: