Official Web

پی ٹی اے نے یو ٹیوب کو غیر اخلاقی مواد بلاک کرنے کی ہدایت کر دی

اسلام آباد: پی ٹی اے نے یو ٹیوب کو غیر اخلاقی مواد بلاک کرنے کی ہدایت کر دی۔ کمپنی کو مقامی قوانین اور معاشرتی روایات کی پاسداری کرنے کا کہا گیا۔

پی ٹی اے نے یوٹیوب کو غیر اخلاقی مواد بلاک کرنے کی ہدایت کر دی، پی ٹی اے نے یوٹیوب انتظامیہ سے رابطہ کیا اور کہا کہ یوٹیوب غیر قانونی اور قابل اعتراض مواد کو بلاک کرے، نفرت انگیز اور نقصان دے آن لائن مواد کو فوری بلاک کیا جائے، یو ٹیوب مواد کی نگرانی کیلئے موثر میکنزم بنائے۔

اعلامیہ کے مطابق پی ٹی اے یوٹیوب کو پاکستان کی ڈیجیٹل مارکیٹ میں کام کیلئے ہر طرح کی مدد دے گی۔