Official Web

یو ایس اوپن ٹینس، جاپان کی ناؤمی اوساکا نے اطالوی حریف کیمائلا جیورجی کو ہرا کر آؤٹ کر دیا

نیویارک:  یو ایس اوپن ٹینس کا دوسرا راؤنڈ شروع ہو گیا، جاپان کی ناؤمی اوساکا نے اطالوی حریف کیمائلا جیورجی کو ہرا کر آؤٹ کر دیا، مینز نمبر ون نوواک جوکووچ کو برطانیہ کے کائل ایڈمنڈ نے پہلے سیٹ میں ٹف ٹائم دیا، سربین اسٹار نے کم بیک کرتے ہوئے کامیابی سمیٹی۔

نیویارک کے بلیو کورٹ پر ٹینس مقابلے، یو ایس اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں جاپان کی ناؤمی اور اٹالین کھلاڑی کیمائلا جیورجی مدمقابل ہوئیں۔ نمبر چار اوساکا نے برتری کی دھاک بٹھاتے ہوئے پہلا سیٹ چھ ایک اور دوسرا چھ دو سے جیتا۔

دوسرا اہم میچ مینز سنگلز کا تھا، ٹاپ سیڈ نوواک جوکووچ کو برطانیہ کے کائل ایڈمنڈ نے مشکل میں ڈال دیا۔ انگلش کھلاڑی نے پہلا سیٹ سات پانچ سے ہرایا۔

سربین اسٹار نے کم بیک کرتے ہوئے برتری کی دھاک بٹھائی، لگاتار تین سیٹ جیت کر تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔