Official Web

ایف اے ٹی ایف سے متعلق اپوزیشن اور بھارت ایک پیج پر ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) قوانین ہر صورت پارلیمنٹ سے پاس  کروائیں گے، اس کی مخالفت قومی اہداف کی مخالفت ہے۔ 

وزیراعظم عمران خان نے پیر سے قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس منعقد کرنے کی بھی ہدایت کر دی۔

عمران خان نے کہا کہ عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے ہرممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں، مکمل توجہ معاشی اور سماجی حالات کی بہتری پرمرکوزکررکھی ہے۔

ان خیالات کا اظہار وزیراعظم عمران خان نے مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان سے ہونے والی ملاقات میں کیا۔

وزیراعظم اور  بابراعوان کی ملاقات میں اہم آئینی قانونی اور ملکی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ایف اے ٹی ایف سے متعلق قانون سازی اورپارلیمانی معاملات پر بھی تفصیلی مشاورت کی گئی

بابراعوان نے وزیراعظم کو ایف اے ٹی ایف قانون سازی سے متعلق بریفنگ دی اور اس موقع پر وزیراعظم نے پیر سے قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس منعقد کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف قوانین ہرصورت پاس کروائیں گے، ایف اے ٹی ایف قانون کی مخالفت قومی اہداف کی مخالفت ہے۔

بابر اعوان نے وزیراعظم کو مختلف وزارتوں کے زیر التواء بلز  پر بھی بریفنگ دی جس پر وزیراعظم نے زیرالتواء بلز فوری پارلیمانی امور کی وزارت کو بھیجنے کی ہدایت کر دی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملکی سلامتی اور عوامی مفاد کی قانون سازی میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے، عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں، مکمل توجہ معاشی اور سماجی حالات کی بہتری پر مرکوز کر رکھی ہے۔

اس موقع پر بابر اعوان نے کہا کہ عوامی ریلیف کے لیے حالیہ حکومتی اقدامات کے مثبت نتائج مل رہے ہیں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کر کے عوام کو ریلیف دیا گیا۔