Official Web

ظلم کیخلاف کشمیریوں کی مزاحمت کو سلام: اداکارہ مہوش حیات

اہور:  مقبوضہ وادی میں قابض اور ظالم بھارتی فوج کی جانب سے یوم عاشور پر پیلٹ گن کے بے دریغ استعمال پر مہوش حیات بھی چپ نہ رہیں اور اسے بڑا ظلم قرار دیا۔

اداکارہ مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں یوم عاشورہ کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں نکالے جانے والے جلوس پر بھارتی فوج کی جانب سے پیلیٹ گن کا استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک نوجوان سر پر چھرہ لگنے کی وجہ سے زخمی ہو گیا۔

 

مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمی نوجوان کے سر سے چھرہ نکالنے کی کوشش کی۔ زخمی نوجوان کی یہ ویڈیو سامنے آںے پر لوگوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا اور معصوم کشمیریوں پر پیلیٹ گن کے استعمال کو بزدلانہ کارروائی قرار دیا۔

مہوش حیات نے زخمی ہونے والے نوجوان کی ویڈیو پر ردعمل میں کہا کہ میں ظلم کے خلاف کشمیری عوام کی مزاحمت کو سلام پیش کرتی ہوں، اگر بین الاقوامی برادری انہیں فراموش کردے تب بھی ان کشمیریوں کی صدا ہمیشہ ان پر مسلط کردہ جنگی جرائم سے بلند ہی رہے گی۔

 

مہوش حیات نے فیض احمد فیض کی شاعری کے ذریعے کشمیریوں کے حوصلوں کی عکاسی کرتے ہوئے کہا کہ

بول کے لب آزاد ہیں تیرے

بول زباں اب تک تیری ہے

تیرا ستواں جسم ہے تیرا

بول کہ جاں اب تک تیری ہے