Official Web

میگا منی لانڈرنگ ریفرنس: آصف زرداری پر فرد جرم کیلئے 9 ستمبر کی تاریخ مقرر

اسلام آباد: جعلی اکاؤنٹس کیس میگا منی لانڈرنگ ریفرنس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور سمیت دیگر ملزمان پر 9 ستمبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔

 

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد اعظم خان نے سابق صدر آصف علی زرداری، ان کی ہمشیرہ فریال تالپور اور دیگر ملزمان کیخلاف میگا منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت کی۔ سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی جانب سے آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔

عدالت نے ریفرنس میں فرد جرم عائد کرنے کے لیے 9 ستمبرکی تاریخ مقرر کر دی۔ سابق صدر آصف علی زرداری، فریال تالپور سمیت ریفرنس کے تمام ملزمان پر 9 ستمبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔ ریفرنس کی مزید سماعت 9 ستمبر کو ہو گی۔