Official Web

کون سی عادتیں چہرے کی جِلد کو خراب کرتی ہیں؟

آپ اس بات سے اتفاق کریں یا نہ کریں لیکن ہماری عادتیں ہی اکثر ہماری خراب جلد کی وجہ ہوتی ہیں اور اگر آپ بھی اپنی ان خراب عادتوں کو سدھاریں گے تو اس سے آپ کی جلد پر مثبت نتائج نظر آئیں گے۔

تو چلیں ان عام عادات کے بارے میں جانتے ہیں جن سے ہماری جلد خراب اور بے رونق نظر آنے لگتی ہے۔

ایکنی پر بار بار ہاتھ لگانا

فوٹو: فائل

ہمارے چہرے پر جیسے ہی ایک دانا بھی نکل آئے تو ہمیں الجھن شروع ہوجاتی ہے اور ہم اس پر بار بار ہاتھ لگا رہے ہوتے ہیں جب کہ بہت سے لوگوں کو اس پر ناخن مارنے اور کھرچنے کی عادت ہوتی ہے جو کہ جلد کی خرابی کا باعث بنتی ہے۔

اگر آپ کے چہرے پر ایکنی ہو تو اسے بار بار ہاتھ نہ لگائیں بلکہ منہ پر عرق گلاب کا اسپرے کرتے رہیں تاکہ آپ کا چہرہ ترو تازہ رہے۔

میک اپ کو صاف کیے بغیر سونا

فوٹو: فائل

ہم میں سے اکثر لوگ اس قدر سست ہوتے ہیں کہ باہر سے آنے کے بعد اپنا میک اپ صاف کیے بغیر ہی سوجاتے ہیں اور صبح اٹھ کر منہ دھو رہے ہوتے ہیں۔

یہ عادت کسی بھی طرح کی جلد کے لیے بے حد تقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے، ایسا کرنے سے جِلد پر ایکنی، جھریاں اور چھائیاں جلد نمایاں ہونا شروع ہوجاتی ہیں۔

چہرے کو بار بار چھونا

فوٹو: فائل

ہم دن میں متعدد بار اپنے چہرے کو ہاتھ لگاتے ہیں اور کب یہ آپ کی طرز زندگی کا حصہ بن جائے آپ کو پتا بھی نہیں لگتا، یہ عادت آپ کی جلد کو خراب کرنے کا باعث بنتی ہے۔

کیونکہ ہمارے ہاتھوں میں بے شمار جراثیم ہوتے ہیں اور بار بار چہرے کو چھونے سے یہ جراثیم چہرے کی جلد پر لگ جاتے ہیں جس کی وجہ سے بے شمار جِلدی مسائل جنم لے سکتے ہیں۔

%d bloggers like this: