Official Web

‘مشکل گھڑی ہے اور ہم اکیلے ہیں’

کراچی میں مون سون بارشوں کے باعث ہونے والی تباہ کاریوں پر شوبز انڈسٹری کی شخصیات کی جانب سے بھی شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

طوفانی بارش کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کے حوالے سے سینئر اداکار خالد انعم کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی۔

خالد انعم نے اپنی ویڈیو میں بتایا کہ ‘میں نے ابھی ٹی وی پر ٹکرز چلتے ہوئے دیکھے، میری بجلی نہیں ہے، میں نے جنریٹر پر دیکھا کہ وزیر اعظم کا بیان آیا ہے اور وہ کہہ رہے کہ ہم مشکل گھڑی میں کراچی کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے’۔

اداکار نے کہا کہ ‘مودبانہ عرض یہ ہے کہ مشکل گھڑی ہے اور ہم اکیلے ہیں، بس یہ آپ کو بتانا تھا اگر کوئی آگے پہنچادے تو مہربانی ہوگی’۔

اداکار منیب بٹ نے ٹوئٹ میں شہر کی صورتحال پر تنقید کی اور لکھا کہ ہمارے پاس شہر کا مینڈیٹ ضرور ہے مگر اٹھارویں ترمیم کے بعد شہر کے انتظامات صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

اداکارہ عائشہ عمر نے ٹوئٹ کیا کہ ‘میرا دل اپنے شہر اور یہاں رہنے والے لوگوں کے لیے ٹوٹ چکا ہے، مجھے جواب چاہیے’۔

فخر عالم نے کہا کہ ’21 ویں صدی میں معاشی حب کے ساتھ ایک یتیم بچے کی طرح  سلوک کیا جا رہا ہے‘۔

%d bloggers like this: