Official Web

ایون فیلڈ، العزیزیہ ریفرنس میں اپیلیں: نواز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست

اسلام آباد:  سابق وزیراعظم نواز شریف نے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں اپیلوں کی سماعت کے دوران طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دائر کر دی ہیں۔

العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں سزاؤں کے خلاف نواز شریف کی اپیلوں پر سماعت یکم ستمبر کو اسلام آباد میں ہوگی، سابق وزیراعظم نے اپیلوں کی سماعت کے موقع پر اپنی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دائر کر دی ہیں۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ وہ علیل اور بیرون ملک زیرعلاج ہیں جس کی وجہ سے اپیلوں کی سماعت کے موقع پر پیش نہیں ہو سکتے۔ نواز شریف نے استدعا کی ہے کہ انہیں طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔