Official Web

مون سون کا ساتواں سپیل، کراچی میں آج پھر بادل برسنے کو تیار: محکمہ موسمیات

کراچی:  کراچی میں مون سون سیزن اپنے عروج پر ہے، اب تک بارشوں کے 6 سپیل ہوچکے، آج سے ساتویں سپیل کی بھی پیش گوئی کر دی گئی۔ محکمہ موسمیات نے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

شہر قائد میں اب تک اگست کی بارش کا 89 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے، محکمہ موسمیات نے ساتویں سپیل میں مختلف مقامات پر کہیں ہلکی تو کہیں تیز اور موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے متعلقہ اداروں کو ایڈوائزری بھی جاری کر دی۔ مون سون ہوائیں مشرقی سندھ میں داخل ہوگئیں، مون سون کا ساتواں سپیل پیر کی شب تک جاری رہے گا جس کے نتیجے میں کراچی میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب کراچی میں چار روز پہلے ہونے والی بارش کے بعد کئی علاقوں میں بجلی تاحال بحال نہ ہوسکی۔ کلفٹن بلاک 8 میں بجلی کی مسلسل بندش پر علاقہ مکین سڑکوں پر آگئے، احتجاج میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

مظاہرین نے سڑک بلاک کر دی، ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ 4 روز سے شدید مشکلات کا شکار ہیں، بجلی فوری بحال کی جائے۔

%d bloggers like this: