Official Web

شدید بارشوں سے نقصان، وزیراعظم نے تعاون کی یقین دہانی کرادی: مراد علی شاہ

کراچی:  وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اور وزیراعظم عمران خان نے بارشوں سے ہونے والے نقصان کے سدباب کیلئے مکمل مدد اور تعاون کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

صوبائی وزرا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ بارشوں سے شہریوں کا بہت زیادہ نقصان ہوا۔ اب تک بارشوں کے دوران سندھ بھر میں 80 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، ان میں سے 47 افراد کا تعلق کراچی سے ہے۔ گزشتہ روز کراچی میں 17، حیدر آباد 10 اور لاڑکانہ میں 6 افراد جاں بحق ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب بھی مختلف مقامات پر پانی موجود ہے جبکہ سندھ میں بارشوں سے فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ ہم مشکل وقت میں لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔