Official Web

پاکستان کا یوٹیوب سے فحش اور نفرت انگیز مواد فوری طور پر ہٹانے کا مطالبہ

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن نے ویڈیو پلیٹ فارم یوٹیوب فحش اور نفرت انگیز تقاریر پر مبنی مواد فوری طور پر ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے یوٹیوب حکام سے رابطہ کر کے غیر اخلاقی، فحاشی و عریانی اور نفرت انگیز تقاریر پر مبنی مواد کو فوری طور پر یوٹیوب سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔