Official Web

جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے بیماری کے سبب استعفی دے دیا

ٹوکیو:  جاپان کے وزیراعظم نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا، پارٹی ارکان کا کہنا ہے وزیراعظم شنزو ایبے بیماری کی وجہ سے مستعفی ہوئے۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق جاپانی وزیراعظم شنزو ایبے نے خرابی صحت کی وجہ سےاستعفی دیا، وہ 17 اگست کو ٹوکیو ہسپتال گئے تھے جہاں 7 گھنٹے کے طویل معائنے کے دوران متعدد ٹیسٹ ہوئے، شنزو کئی سالوں سے بڑی آنت کی سوزش کا شکار ہیں اور اب ان کی بیماری کافی بڑھ چکی ہے۔

پارٹی ارکان کا کہنا ہے 65 سالہ شنزوایبے حکومت کو مشکلات سے بچانا چاہتے ہیں۔ وہ جاپان کے طویل دورانیہ کے وزیراعظم رہے۔ انہوں نے 2012 میں وزارت عظمیٰ سنبھالی تھی۔ اس سے قبل وہ 2006 سے 2007 تک بھی وزیراعظم رہے۔

امید کی جا رہی ہے کہ جاپان میں برسراقتدار لبرل ڈیموکریٹک پارٹی عبوری وزیراعظم مقرر کرے گی، شنزو ایبے کی کی وزارت عظمی کی مدت سمتبر 2021 میں ختم ہو گی۔ شنزو ایبے کے استعفے کی خبر کے بعد جاپانی معیشت پر منفی اثر پڑا اور سٹاک مارکیٹ 2 فیصد گر گئی۔