Official Web

کراچی میں آج بھی گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

راچی میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ معتدل بارش کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج دوپہر میں گرج چمک کے ساتھ معتدل بارش ہو سکتی ہے۔

سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی اور ٹھٹھہ کے قریب سمندر میں ہوا کے کم دباؤ کا سسٹم تاحال موجود ہے جو دوپہر میں بارش برسا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں بارش کے اگلے پچھلے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے تھے جب کہ مختلف حادثات میں 25 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔

اس کے علاوہ شہر کے کئی علاقوں میں اب بھی پانی گھروں اور سڑکوں پر موجود ہے جس کی وجہ سے عوام کو شدید دشواری کا سامنا ہے۔