Official Web

کراچی بارشیں؛ ‏وزیراعظم کی شہریوں کوہرممکن ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت

کراچی: ‏وزیراعظم عمران خان نے وفاقی اداروں کو کراچی کے شہریوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں حالیہ بارشوں سے پیدا ہونے والی صورت حال میں این ڈی ایم اے اورپاک فوج کے اقدامات کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے وفاقی اداروں کو کراچی کے شہریوں کو ہرممکن ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی اوراس کے عوام کوتنہا نہیں چھوڑیں گے، وفاقی ادارے اپنے تمام وسائل بروئے کارلائیں۔