Official Web

کینسر میں مبتلا سنجے دت علاج کے لیے امریکا جائیں گے

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار سنجے دت کو پھیپھڑوں کے سرطان کے علاج کے لئے امریکہ کا 5 سال کا ویزہ دے دیا گیا۔

طبیعت کی ناسازی کے بعد سجے دت کو  رواں ماہ  پھیپھڑوں کا تیسرے درجے کے سرطان کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد اُن کا ممبئی کے اسپتال میں علاج جاری تھا تاہم ڈاکٹروں کی ہدایت پر انہوں نے  امریکا کے ’’ میموریال سلون کیتھرنگ کینسر سینٹر‘‘  میں  علاج غرض سے امریکا کے  ویزے کے لیے رجوع کیا تھا۔ یہ وہی اسپتال ہے جہاں اداکار کی ماں نرگس دت بھی 1980 سے 1981 تک زیر علاج رہی تھیں۔

سنجے دت کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکار کو فوری طور پر امریکا کا ویزا ملنا نا ممکن تھا کیوں کہ ویزہ ملنے کا مرحلہ ایک تو بہت طویل ہوتا ہے اور  اداکار 1993 کے بمبئی دھماکوں میں سزا بھی کاٹ چکے ہیں لیکن ان تمام باتوں کے باوجود سنجے دت کو ایک دوست کی وجہ سے  علاج کے لئے 5 سال کا ویزہ جاری کردی گیا ہے۔

سنجے دت بہت جلد کینسر کے علاج کے لئے امریکا روانہ ہو رہے ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ تمام علاج کے دوران اُن  کی اہلیہ اور دونوں بہنیں اُن کےساتھ رہیں گی۔

واضح رہے کہ ’’ میموریال سلون کیتھرنگ کینسر سینٹر‘‘ امریکا کا تاریخی کینسر کا اسپتال ہے جہاں سے اب تک نرگس دت، منیشا کوائرلہ اور سنالی باندرے بھی کینسر کا علاج کروا چکی ہیں۔