Official Web

کراچی کو پلاننگ کے بغیر آباد کیا گیا اس لیے مسائل ہیں: سعید غنی

کراچی: سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ کراچی کو پلاننگ کے بغیر آباد کیا گیا اس لیے مسائل ہیں۔

 سعید غنی نے کہا کہ کراچی میں بارشوں کا 90 سال کا ریکارڈ ٹوٹا ہے اور جب 8 گھنٹے تک بارش ہوگی تو سڑکوں پر پانی ضرور رکے گا، یہ ممکن ہی نہیں کہ اتنی زیادہ بارش ہو اور سڑکوں پر پانی جمع نا ہو اس لیے کچھ آبادیوں اور سڑکوں پر پانی موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کو پلاننگ کے بغیر آباد کیا گیا اس لیے مسائل ہیں، سندھ حکومت نے جتنے انڈر پاس بنائے کسی ایک میں پانی جمع نہیں ہوا۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ کراچی میں 2001 کے قانون سے تباہی ہوئی ہے اور اگر ایم کیو ایم سمجھتی ہے 2001 کا قانون دوبارہ واپس آئے گا تو ایسا نہیں ہوسکتا۔