Official Web

افغانستان: طالبان کا آرمی یونٹ پر حملہ، 12 افراد ہلاک

کابل:  افغانستان کے شہر بلخ میں آرمی یونٹ پر طالبان کے حملے میں 12 افراد ہلاک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے شہر بلخ میں دھماکا ہوا، یہ دھماکا آرمی یونٹ پر ہوا، حملہ آوروں نے بارود سے بھرا ٹرک عمارت سے ٹکرادیا جس کے نتیجے میں دھماکے میں 12 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہوئے۔

دھماکے سے یونٹ کے ارد گرد کی سویلین آبادی بھی متاثرہ ہوئی اور کئی گھروں کو نقصان پہنچا، طالبان نے ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے حملے میں متعدد افغان کمانڈو زہلاک ہوئے ہیں۔