Official Web

پہلی بار سٹیج ڈرامہ، آمنہ الیاس 3 ماہ سے ریہرسل میں مگن

کراچی:  سپر ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس پہلی بار تھیٹر ڈرامہ میں پرفارم کریں گی جس کیلئے وہ گزشتہ تین ماہ سے ریہرسل کر رہی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ان کو ہدایتکار داور محمود نے ماضی کی مقبول ٹی وی ڈرامہ سیریل پرمبنی سٹیج ڈرامہ ’’ ان کہی‘‘ میں کاسٹ کیا ہے جو ماہ اکتوبر میں آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں پیش کیا جائے گا۔ آمنہ الیاس کا کہنا ہے کہ تھیٹر ڈرامہ میں پہلی بار کام کر رہی ہوں جس میں لائیو پرفارمنس کرتے ہوئے ناچ گانا میرے لئے کسی چیلنج سے کم نہ ہوگا۔ ٹی وی ڈرامہ ان کہی کی مرکزی کردارشہناز شیخ کی جگہ میرا انتخاب کیا جانا میرے لئے بہت بڑا اعزاز ہے۔

واضح رہے کہ آمنہ الیاس نے جہاں ماڈلنگ میں اپنا لوہا منوایا ہے وہیں اداکاری میں بھی اپنی شناخت بنائی ہے، ٹی وی ڈراموں کے علاوہ فلموں میں ان کی اداکاری کو بہت پسند کیا گیا ہے، اب تھیٹر میں ان کی اداکاری سے متعلق بھی اچھی امیدیں وابستہ ہیں۔