Official Web

کمشنر کراچی افتخار شلوانی کا تبادلہ، سیکرٹری بلدیات تعینات کر دیا گیا

کراچی: حکومت سندھ نے کمشنر کراچی افتخارشلوانی کا تبادلہ کر کے سیکرٹری بلدیات تعینات کر دیا، نئی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ افتخار شلوانی کی جگہ سہیل راجپوت کی بطور کمشنر کراچی تقرری کی گئی ہے، سابق سیکریٹری بلدیات روشن علی کو گزشتہ روز نیب نے گرفتار کیا تھا۔

سندھ ہائیکورٹ نے زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے کیس میں سیکریٹری بلدیات روشن علی سمیت 10 ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی جس پر نیب ٹیم نے فوری ایکشن لیا تھا۔