Official Web

فی تولہ سونا 500 روپے مہنگا

اہور:دو ہفتوں کے دوران قیمتوں میں کمی کے بعد رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران فی تولہ سونا 500 روپے مہنگا ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں دس ڈالر فی اونس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی نئی قیمت ایک ہزار 950 امریکی ڈار ہو گئی ہے۔

دوسری طرف بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت ایک ہزار 950 امریکی ڈالر بڑھنے کے بعد بین صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، فیصل آباد، سکھر سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 18 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت پندرہ ہزار روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

اُدھر دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 429 روپے کی بڑھوتری دیکھی گئی اور دس گرام سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ ایک ہزار 595 روپے ہو گئی ہے۔

دریں اثناء ملک بھر میں چاندی کی قیمتوں میں بھی تیس روپے کی اونچائی دیکھی گئی جس کے بعد فی تولہ چاندی کی نئی قیمت 1 ہزار 430 روپے ہو گئی ہے جبکہ دس گرام چاندی 26 روپے کے اضافے کے بعد 1 ہزار 226 روپے ہو گئی ہے۔