Official Web

وفاقی وزیر غلام سرور خان نے ملک لوٹنے والوں کو واجب القتل قرار دے دیا

ٹیکسلا:  وزیر ہوا بازی نے کہا ہے کہ جن لوگوں نے 35 سال لوٹ مار کی، ان کا احتساب ہونا چاہیے۔ میرے خلاف نیب کی کارروائی سے کوئی پریشانی نہیں ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ میں نے ایوان میں کھڑے ہو کر نیب خوش آمدید کہتے ہوئے کہا تھا کہ میرا اور میرے خاندان کا احتساب کیا جائے لیکن جن لوگوں نے 35 سالوں میں پاکستان کو لوٹا، ان کا بھی احتساب ہونا چاہیے۔ جنہوں نے اس ملک کو لوٹا، وہ واجب القتل ہیں۔

غلام سرور خان نے یہ باتیں ٹیکسلا ٹیکسلا میں لیبر کمپلیکس کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فلیٹس کے بارے میں وزٹ کیا تاکہ کام چیک کیا جا سکے۔ بجلی اور پانی فراہمی کے بعد شہدا کی فیملیز کو فلیٹس کی الاٹمنٹ کر دیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ پراجیکٹ 6 مئی 2006ء کو سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں بنانے کا اعلان ہوا تھا۔ تاہم گزشتہ حکومت نے اس پر کوئی کام نہیں کیا۔