Official Web

خطے کے مستقبل کا انحصار پاکستان کی ترقی سے جڑا ہے، چینی سفیر یاؤجنگ

پشاور:  پاکستان میں تعینات چین کے سفیر یاؤجنگ کا کہنا ہے کہ اس خطے کے مستقبل کا انحصار پاکستان کی ترقی سے جڑا ہے۔ ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کا وژن بہت واضع ہے۔

خیبر پختونخوا ہاؤس میں شجرکاری مہم کے حوالے سے پودے لگانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر یاؤجنگ نے کہا کہ دو ہفتے قبل وزیراعظم نے کلین اینڈ گرین مہم کا آغاز کیا تو چینی سفارتخانے میں پودا لگا کر اپنا حصہ ڈالا تھا۔ گرین پاکستان مہم میں چین بھرپور مدد کرے گا۔

چینی سفیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات مزید گہرے ہونگے۔ ان سے مہمند ڈیم، بھاشا ڈیم اور قراقرم ہائے وے کی تعمیر کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ سنکیانگ اور خیبر پختونخوا سسٹر شہر ہیں، ان کے درمیان تعاون بڑھائیں گے۔ چینی کاروباری افراد کیلئے خیبر پختونخوا میں تجارت کے بہت سے مواقع ہیں۔ چینی سفیر نے کورونا وبا پر قابو پانے کے لیے حکومتی اقدامات کی تعریف کی۔

 

%d bloggers like this: