Official Web

ایپکس کمیٹی اجلاس: سندھ میں مدارس تعلیمی اداروں کے طور پر رجسٹرڈ کرنیکا فیصلہ

کراچی:  ایپکس کمیٹی اجلاس میں سندھ میں مدارس تعلیمی اداروں کے طور پر رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سٹریٹ کرائمز کیلئے الگ جج کی تقرری کی درخواست ہائیکورٹ دینے کی بھی منظوری دی گئی۔

وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں مشیر قانون نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سٹریٹ کرائم کے خاتمے کیلئے قانون سازی پر کام جاری ہے، نئے قانون کی تیاری کیلئے ہائی کورٹ سے مشاورت جاری ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا نیا قانون بننے تک موجودہ قانون کے تحت کرائم کیسز ڈیل کیے جائیں، صرف قانون بنانا کافی نہیں، اس پر عملدرآمد بھی ضروری ہے، سٹریٹ کرائمز کے کیسز ایسے بنائے جائیں کہ ملزمان کو سزا ہو۔

مراد علی شاہ نے چالان بہتر انداز میں بنانے کی ہدایت کی۔ اپیکس کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سندھ میں سی پیک کے 12 پروجیکٹس جاری ہیں، 2500 چائنیز کام کر رہے ہیں، چینی عملے کی سیکیورٹی پر 4500 اہلکار تعینات ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا مائی بختاور ایئر پورٹ کو فعال کرنے کیلئےایم او یو سائن کیا جائے۔

%d bloggers like this: