Official Web

ساؤتھمپٹن ٹیسٹ؛ انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار

ساؤتھمپٹن: انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے تیسرے اور آخری میچ کے تیسرے دن کا کھیل جاری ہے اور پاکستان کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار ہے۔

ساؤتھمپٹن میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار ہے۔ ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کھیل کا آغاز ہوا تو پاکستان نے 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر 24 رنز کے ساتھ اپنی نامکمل اننگز دوبارہ شروع کی۔ کریز پر کپتان اظہر علی اور اسد شفیق موجود تھے۔30 رنز کے مجموعی اسکور پر اسد شفیق آؤٹ ہوگئے، انہوں نے 5 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 583 رنز بنانے کے بعد اننگز ڈیکلیئرڈ کر دی تھی۔ گزشتہ روز انگلینڈ کے رنز کے پہاڑ کو سر کرنے کے لیے پاکستان کی بیٹنگ شروع ہوئی تو ٹیم 10.5 اوورز کا میچ کھیل سکی اور کھیل تیسرے دن پر چلا گیا۔ محض 24 رنز پر انگلش بالر اینڈریسن نے پاکستان کے 3 کھلاڑیوں کو پویلین روانہ کردیا۔

اوپننگ شان مسعود اور عابد علی نے کی۔ شان مسعود 4 رنز بناکر اینڈرسن کے ہاتھوں ایل بھی ڈبلیو ہوگئے،عابد علی صرف ایک رن پر اینڈریسن کی گیند پر سبلی کو کیچ دے بیٹھے جب کہ بابر اعظم 11 رنز پر ایںڈریسن کے ہاتھوں ایل بی ڈبیلو ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ 3 ٹیسٹ میچوں کی اس سیریز میں انگلینڈ کو پاکستان کے خلاف ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔