Official Web

کورونا کے باعث احد رضا میر کا برطانیہ میں اسٹیج تھیٹر مؤخر

عالمگیر وبا کورونا وائرس کی وجہ سے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کو  خاصا نقصان پہنچا ہے، وبا کے باعث جہاں متعدد فلموں کی شوٹنگ تاخیر کا شکار ہوئیں تو  وہیں فنکاروں کو روزگار کے حصول میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکار احد رضا میر افسردہ ہیں کیونکہ رواں سال انہیں ولیم شیسکپیئر کے تھیٹر ‘ہیملٹ’ (دی ٹریجڈی آف ہیملٹ پرنس آف ڈنمارک) میں اداکاری کے جوہر دکھانے تھے لیکن کورونا وائرس کے باعث اسے مؤخر کر دیا گیا ہے۔

اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ وہ اس سال اسٹیج تھیٹر میں پرفارم نہیں کر سکیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے اور تھیٹر پروڈکشن کمپنی روز تھیٹر نے مشترکہ طور پر شوٹنگ مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ اداکار اس سے قبل برطانیہ کے اسٹیج تھیٹر ‘ہیملٹ’ اے گھوسٹ اسٹوری میں جلوہ گر ہوئے تھے اور انہیں شاندار اداکاری پر بیٹی مچل کی جانب سے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔

%d bloggers like this: