Official Web

پاکستان سعودی عرب تعلقات ہمیشہ اچھے رہے ہیں اور رہیں گے، وزیرخارجہ

یجنگ: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کے تعلقات ہمیشہ سے اچھے رہے ہیں اوراچھے رہیں گے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سعودیہ عرب کا اسرائیل کے معاملے پردوٹوک مؤقف ہے جو تاریخی ہے جبکہ سعودیہ پاکستان کے تعلقات ہمیشہ سے اچھے رہے ہیں اورانشاءاللہ اچھے رہیں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاک چین اسٹریٹیجک مذاکرات میں پاکستان کی نمائندگی کروں گا، چین کے وزیرخارجہ وانگ ژی کے ساتھ بھی ملاقات ہوگی، پاکستان اورچین دنیاکی بدلتی ہوئی صورتحال پرتبادلہ خیال کے خواہشمند ہیں، اقتصادی راہداری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پربات ہوگی۔ سی پیک کی اہمیت سے کوئی انکارنہیں کرسکتا اورچین اورپاکستان جانتے ہیں کہ خطے میں اہم تبدیلیاں ہوئی ہیں۔

مخدوم شاہ محمودقریشی نے کہا کہ پاکستان اپنے بہادروں کی قربانیوں کوکبھی فراموش نہیں کرسکتا، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کاعزم غیرمتزلزل ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کشمیرکی صورتحال پاکستان اور چین دونوں کیلئے اہمیت کی حامل ہے، گزشتہ ایک سال میں مظلوم کشمیریوں کے ساتھ جوسلوک روا رکھا گیا ہے وہ سب کے علم میں ہے، چین کے ہم شکرگزار ہیں کہ ان کے تعاون سے ہم 55 سال کے بعد تین دفعہ مسئلہ کشمیر کو سلامتی کونسل میں زیر بحث لانے میں کامیاب رہے۔