Official Web

محرم الحرام کا چاند نظر آگیا، یوم عاشور 30 اگست کو ہوگا

کراچی: رویتِ ہلال کمیٹی نے محرم الحرام کا چاند نظر آنے کا اعلان کردی ہے جس کے بعد یومِ عاشور 30 اگست کو ہوگا۔

ماہِ محرم الحرام 1442ھ کے چاند کی رویت کے تعین کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج بعد نمازِعصر دفتر محکمہ موسمیات میں منعقد ہوا۔

محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت ہوا جس میں محکمہ موسمیات اور وزارت مذہبی امور کے حکام بھی شریک ہوئے۔