Official Web

شادی کی تقریب میں عائمہ بیگ کی ڈانس وڈیووائرل

گلوکارہ عائمہ بیگ کی شادی کی تقریب میں ڈانس وڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

گلوکارہ عائمہ بیگ کی ایک ایسی وڈیووائرل ہورہی ہے جس میں وہ معروف فوٹوگرافرعدنان قاضی کی بہن کی شادی میں ان کے ساتھ رقص کرتی ہوئی نظرآرہی ہیں۔

دونوں فنکاربالی ووڈ کی مشہورفلم ’پھربھی دل ہے ہندوستانی‘ کے گانے ’تویارتوہی دل دارتو ہی میرا یار‘ پررقص کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ عائمہ بیگ اپنی گائیکی کے لیے تومشہورہیں ہی اورمتعدد فلموں میں وہ اپنی آوازکا جادو جگا چکی ہیں تاہم وہ اپنے پروفیشن کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پربھی خاصی فعال رہتی ہیں۔