Official Web

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دو روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دو روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ ہو گئے ہیں۔

چین میں قیام کے دوران وہ چینی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔ وہ پاک چین تذویراتی مکالمے کے دوسرے دور میں شرکت اور پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے جبکہ چین کے وزیر خارجہ اپنے وفد کی قیادت کریں گے۔

بات چیت میں چین پاکستان اقتصادی راہداری دوسرے مرحلے سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔