Official Web

اسرائیلی پالیسیاں ناجائز اور دو ریاستی حل کیلئے نقصان دہ ہیں، سعودی عرب

سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا ہے کہ مملکت عرب امن منصوبے کی بنیاد پر امن کے قیام کے حوالے سے پابند ہے۔ ہم اسرائیلی پالیسیوں کو ناجائز اور دو ریاستی حل کے لیے نقصان دہ سمجھتے ہیں۔

بدھ کے روز جرمنی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے جانبدارانہ اقدامات فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان امن کی راہ میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔