Official Web

اداکارہ مہوش حیات کا معنی خیز پیغام سوشل میڈیا پر وائرل

لاہور: پاکستان کی معروف اور تمغہ امتیاز حاصل کرنیوالی اداکارہ مہوش حیات نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر معنی خیز پیغام شیئر کیا ہے جسے اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مہوش حیات اپنے سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آ تی ہیں اور آئے دن اپنی خوبصورت تصاویر اور خیالات شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں فنکار برادری سمیت اُن کے مداحوں کی جانب سے بھی خوب پسند کیا جاتا ہے ۔

چند گھنٹوں قبل مہوش حیات نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ فوٹو ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن اور مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک دلکش تصویر شیئر کی ہے، مہوش کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر پر کیپشن میں فکر انگیز پیغام بھی لکھا گیا ہے ۔

مہوش نے اپنی تصویر کے ساتھ انگریزی زبان میں پیغام لکھا ہے جس کا اردو میں ترجمہ کچھ یوں ہے کہ کلہاڑی کاٹ کر بھول جاتی ہے لیکن کٹے ہوئے درخت کو یاد رہتا ہے۔

مہوش کی اس تصویر پر مداحوں سمیت پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات کی جانب سے بھی کمنٹس کرتے ہوئے مہوش کے ساتھ پیار کا اظہار کیا گیا ہے جن میں گلوکارہ آئمہ بیگ، اداکارہ عبیرہ اور اداکار اظفر رحمان شامل ہیں ۔