Official Web

لیبیا میں کار بم دھماکوں میں 33 افراد ہلاک

لیبیا کے مشرقی شہر بن غازی میں دو کار بم دھماکوں میں کم از کم 33 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے۔

لیبیا آبزرور کے مطابق پہلا دھماکا سلمانی کے علاقے میں بیت رضوان مسجد کے قریب ہوا جہاں مشرقی لیبیا کی بریگیڈ 210 کے جنگجوؤں کا آنا جانا لگا رہتا ہے۔

دھماکے کے بعد جیسے ہی ریسکیو اور سیکیورٹی اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے تو دوسرا دھماکا ہو گیا۔

مقامی میڈیا نے عسکری ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ دھماکوں میں مشرقی لیبیا کی سیکیورٹی فورسز کی انویسٹی گیشن یونٹ کے سربراہ احمد الفتوری بھی ہلاک ہوئے۔

خیال رہے کہ بن غازی مشرقی لیبیا کے کمانڈر خلیفہ ہفتار کی فورسز کے زیر تسلط ہے اور یہ علاقہ انہوں نے مخالف گروہ سے شدید لڑائیوں کے بعد حاصل کیا تھا۔