Official Web

روز لیویل: مانچسٹر سٹی نے فٹبال ورلڈ کپ جتوانے والی کھلاڑی سے معاہدہ کرلیا

مانچسٹر:  مشہور زمانہ فٹبال کلب مانچسٹر سٹی نے ورلڈ کپ میں امریکا کی جیت ممکن بنانے والی خاتون کھلاڑی روز لیویل سے معاہدہ کر لیا ہے۔

اپنے معاہدے بارے بات کرتے ہوئے روز لیویل نے کہا ہے کہ چیمپئنز لیگ کھیلنے اور زیادہ اعزازات حاصل کرنے کے جذبے نے انھیں مانچسٹر سٹی کی جانب سے کھیل پیش کرنے کے فیصلے پر مجبور کیا۔

روز لیویل کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ میرے لئے بہت ہی چیلجنگ ہے۔ ویمن سپر لیگ ایک بہت بڑا ایونٹ ہے جس کی مقبولیت میں ہر سال اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ اسی وجہ سے مجھ سمیت دیگر کھلاڑی اس کی جانب متوجہ ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ روز لیویل اب تک اپنے ملک امریکا کی 45 مرتبہ نمائندگی کر چکی ہیں۔ انھیں 2019ء ورلڈ کپ میں غیر معمولی کارکردگی دکھانے پر تیسرے بہترین کھلاڑی کا اعزاز دیا گیا تھا۔

گزشتہ سال فرانس میں منعقد ہونے والے خواتین کے فٹبال ورلڈ کپ کے فائنل میں امریکا نے نیدرلینڈ کو 0-2 گول سے شکست دیدی تھی۔ دفاعی چیمپئن نیدرلینڈ کو میچ کے پہلے ایک گھنٹے میں مشکلات کا سامنا رہا تھا جس کے بعد امریکی کھلاڑی راپینو پینالٹی میں گول کرکے اپنی ٹیم کو میچ پر سبقت دلائی۔

نیدرلینڈ کی کھلاڑی وین وینین ڈال کی غلطی سے امریکہ کو پنالٹی کارنر کا موقع ملا جس کا راپینول نے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے گول کیا۔ بعد ازاں میچ کے 69ویں منٹ پر روز لیویل نے ایک اور گول کرکے نیدرلینڈ کے لیے مزید مشکلات کھڑی کر دی تھیں۔