Official Web

کراچی کو سوچی سمجھی سازش کے تحت تباہ کیا گیا: مصطفی کمال

کراچی:  پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے کہا کراچی کو سوچی سمجھی سازش کے تحت تباہ کیا گیا، ان سازشوں کے تانے بانے را سے ملتے ہیں جس طرح سندھ کی تقسیم نامنظور ہے اسی طرح کراچی کی تقسیم بھی نامنظور ہے۔

مصطفی کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کراچی کو ٹھیک کرنے کیلئے اختیارات نچلی سطح پر منتقل کرنے کی ضرورت ہے، صوبوں کو جو وسائل ملے ہیں وہ وزیر اعلی ہاوس تک محدود ہوگئے ہیں۔

سربراہ پاک سرزمین پارٹی نے بانی ایم کیوایم کو پھر کراچی کی تباہی کا ذمہ دار ٹہرایا اور اس معاملے کے پیچھے را کی سازش کو بھی بے نقاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کے پاکستان موجودہ طرز حکمرانی کے تحت مزید نہیں چل سکتا ہے، ملک میں الیکٹورل ریفارمز کی ضرورت ہے، کراچی میں بجلی کی بہتری کیلیے دیگر آپشن پر بھی غور کرنا ہوگا۔

اس سے قبل کراچی نیب کورٹ میں چیئرمین پی ایس پی مصطفی کیخلاف غیر قانونی اراضی ریفرنس کی سماعت ہوئی، مصطفی کمال اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 3 ستمبر تک ملتوی کر دی۔