Official Web

ڈیمو کریٹس نے جو بائیڈن کو باقاعدہ صدارتی امیدوار نامزد کر دیا

واشنگٹن: ڈیمو کریٹس نے جو بائیڈن کو باقاعدہ صدارتی امیدوار نامزد کر دیا، ڈیمو کریٹک نیشنل کنونشن میں منظوری دے دی گئی، نومبر میں صدر ٹرمپ سے امریکی صدارت کے لیے مقابلہ کریں گے۔

سابق صدر بل کلنٹن اور جمی کارٹر نے بھی جوبائیڈن کی حمایت کر دی۔ بل کلنٹن نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں افرا تفری پیدا کر رکھی ہے۔ ریپبلکنز کے سابق وزیر خارجہ کولن پاؤل نے بھی ڈیمو کریٹک امیدوار کی حمایت کر دی۔

سابق نائب صدر جوبائیڈن نومبر میں صدر ٹرمپ سے امریکی صدارت کے لیے مقابلہ کریں گے۔ ریاست ایری زونا میں صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر ڈیمو کریٹک امیدوار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ جوبائیڈن چین کا مقابلہ نہیں کر سکیں گے کیونکہ وہ سمارٹ نہیں ہیں۔