Official Web

نیب نے آصف زرداری کے خلاف پارک لین ‏‏کا ضمنی ریفرنس دائر کر دیا

راولپنڈی:  نیب راولپنڈی نے احتساب عدالت میں پارک لین ‏‏کا ضمنی ریفرنس دائرکردیا جس میں آصف زرداری سمیت 19 ملزمان کے نام شامل کئے گئے ہیں، ضمنی ریفرنس میں ‏‏کرپشن کی رقم اوروعدہ معاف گواہوں کی تعداد بڑھ گئی۔

سابق صدر آصف زرداری کی مشکلات بڑھنے لگیں، نیب راولپنڈی نے اسلام آباد کی احتساب عدالت ‏‏میں پارک لین کا ضمنی ریفرنس دائر کر دیا ہے ضمنی ریفرنس میں کرپشن کی رقم 1.5 ارب سے بڑھ کر3.74 ارب جبکہ ‏‏وعدہ معاف گواہان کی تعداد بھی بڑھ گئی۔ ریفرنس کے مطابق آصف زرداری اور بلاول بھٹو پارک لین میں 25-25 فیصد کے شراکت دارہیں، آصف ‏‏زرداری اور بلاول بھٹو نیب کے سامنے شراکت داری کا اعتراف کر چکے ہیں، اقبال میمن اور یونس ‏قدوائی ‏بھی پارک لین میں شئیرہولڈرتھے۔ گواہوں نے بیان میں بتایا کہ تمام ‏معاملات پارک لین کی انتظامیہ کے ‏کہنے پر کرتے رہے، ایڈیشنل رجسٹرار ایس ای سی پی کے افسران ‏نے پارک لین کے معاہدوں، جعلی ‏دستاویزات ‏میں مدد کی، جعلی دستاویزات پرپارک لین کمپنی نے قرض لیا اورپھرقرضہ واپس کرنے سے ‏انکارکردیا۔

احتساب عدالت نے پارک لین ریفرنس میں آصف علی زرداری سمیت دیگر ملزمان پر دس اگست کو فرد جرم ‏عائد کی تھی، عدالت نے نیب ‏کے گواہان یکم ستمبر کو طلب کر رکھے ہیں۔

%d bloggers like this: